16 اکتوبر 2014 - 10:36
افغانستان کے نئے صدر کو ہندوستان جانے کی دعوت

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی احمدزئی کو نئی دہلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی احمدزئی کو نئی دہلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جسے افغانستان کے نئے صدر نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کی وزارت عظمی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی احمدزئی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔اس گفتگو میں نریندر مودی نے افغانستان کے نئے صدر احمدزئی کو ان کے افغانستان میں صدر کی حیثیت سے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی منطقی تدابیر سے افغانستان میں امن کا عمل آگے بڑھے گا اور یہ ملک مختلف شعبوں میں ترقی کرے گا۔ اس گفتگو میں افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی احمدزئی نے مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون و مدد کرنے پر ہندوستان کی قدردانی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲